• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، ویکسین نہ لگوانے والوں کے مسجد میں داخلے پر پابندی

کراچی(آئی این پی ) صوبائی محکمہ داخلہ نے حکم دیا ہے کہ سندھ بھر میں صرف ویکسینیڈ افراد کو مساجد میں نماز کی اجازت ہوگی،نماز اور مذہبی اجتماعات میں شرکت کے لئے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر اقدامات کئے جارہے ہیں، اور این سی او سی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلا کے تدارک کیلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین