• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ میڈیا گروپ کے اشتراک سے تین روزہ انٹرنیشنل پراپرٹی نمائش کا آغاز

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) جنگ میڈیا گروپ کے اشتراک سے تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش کا پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں آغاز ہو گیا ہے ، وزیر ریلویز اعظم خان سواتی نے پراپرٹی نمائش کا افتتاح کیا ، پراپرٹی نمائش میں رئیل سٹیٹ ، تعمیرات اور دیگر شعبوں کے 60سے زائدملکی و غیر ملکی کمپنیوں نےسٹال لگائے، چین ، امریکا ، کینڈااور ترکی کی رئیل سٹیٹ کمپنیوں نے بھی سٹال لگائے ، پہلے روز بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ،اعظم خان سواتی نے پاک ورلڈ ٹریڈ اینڈ ایکسپو سنٹر کے سی ای او خورشید برلاس، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ناصر مرزا کے ہمراہ سٹالوں کا دورہ کیا اور سٹالز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ رئیل سٹیٹ سے متعلق نمائش کے انعقاد سے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوگا جس سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی ، انہوں نے نمائش منتظمین کے شاندار انتظامات کی تعریف کی، انٹرنیشنل پراپرٹی نمائش میں ترکی اور دیگر ملکوں نے بھی اپنے سٹالز لگائے ہیں جبکہ یمن کے سفیر ، ایران کی کمرشل قونصلر سمیت مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے بھی نمائش کا دورہ کیا ، رئیل سٹیٹ سے وابستہ جن کمپنیوں نے انٹرنیشنل پراپرٹی نمائش میں سٹالز لگائے اور لوگوں کو پراپرٹی ، رئیل سٹیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا ان میں جے سیون گروپ ، شیخ انٹرپرائزز، اعلان مارکٹنگ، میویڈا، پیراڈجیم بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ، ایس ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ، رائل بزنس سولوشن ، لینڈ پاکستان ، بلیک بلٹز، گلوبل مال ، کنورج گروپ ، ایم جی سی ڈویلپمنٹ، ارتھ لنک ، لینڈ پاکستان ، پراپرٹی انکلیو، میڈیا، لینڈ مارک ، گھر کہانی ، تنویر ایسوسی ایٹس ، ایورسٹ رئیل سٹیٹ ، برک بلڈ، دی ماسٹرز، ایچ ڈاٹ ، وال پی کے، الفیروز، ایف بی انرجی ، امراع مارکٹنگ، ایون اینڈ ٹرسل ، یونی ٹیک ، ڈیل اینڈ ڈیلز، پراپرٹی نامہ ، بسم اللہ رئیل سٹیٹ ، جی ایم کیبلز اینڈ پائپ ، ایورمارک ، ابراہیم کنسٹرکشن ، ڈیسنٹ کارپوریشن ، لینڈسٹر، آئی کون ، ایم کے ایز ، کرنٹ ایج ، پائنو بل ، مکین ، مکان سلوشن ، ہاکس میلبورن ، الوبانڈ سامانہ سمارٹ سٹی ، کیپٹل سمارٹ سٹی ، ریگل مارکٹنگ، ایس کے مارکٹنگ ، ماڈرن انجینئرنگ کول مانئنگ ، کیپٹل آئیکون ،نارویل آرکیڈاور دیگر کمپنیوں نے سٹالز لگائے، نمائش میں فوڈ کورٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے،پہلے کےر وز کےا ختتام پر میوزک شو کا بھی انعقاد کیاگیا ہے، انٹرنیشنل پراپرٹی نمائش آج اور کل اتوار کو بھی جاری رہے گی۔

تازہ ترین