ملتان (سٹاف رپورٹر)میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن ملتان کے افسران کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف آفیسر،فنانس آفیسر،سنفراسٹرکچر آفیسر،سپرنٹنڈنٹ جنرل،سپرنٹنڈنٹ انفراسٹرکچر نے شرکت کی۔ میئر چوہدری نویدالحق ارائیں نے ہدایت کی کہ آئندہ سے دفتری امور کے حوالے سے تمام فائلز میونسپل آفیسرز براہ راست دستی پیش کرنے کی بجائے دفتری طریقہ کار کے مطابق بذریعہ دفتری ڈاک بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کام قانون کے مطابق کیئے جائیں۔