• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر کراچی میں واقع تجوری ہائٹس کو گرانے کا آپریشن جاری ہے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ تجوری ہائٹس کے ستون کاٹنے کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تجوری ہائٹس کا سائٹ آفس مکمل گرایا جا چکا ہے، جبکہ عمارت کی پہلی منزل کا اسٹرکچر بھی گرا دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ تجوری ہائٹس کے ستون کاٹنے کا عمل جاری ہے، گرائی گئی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام بھی جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا یہ بھی کہنا ہے کہ تجوری ہائٹس کو گرانے اور ملبے کی صفائی کا کام چند روز میں مکمل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر کراچی میں واقع 2 عمارتوں نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کو مسمار کرنے کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین