• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: 10سالہ بچی کی گاڑی چلاتے ویڈیو وائرل


فیصل آباد میں 10سالہ بچی کی سڑک پرگاڑی چلانےکی ویڈیو وائرل ہوگئی 

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سمن آباد کے علاقے کی بتائی گئی ہے جہاں 10 سالہ بچی سڑک پر کار دوڑا رہی ہے جبکہ اس کے ساتھ دوسری سیٹ پر ایک کم عمر بچہ بھی موجود ہے.

 ویڈیو سامنے آنے پر سٹی ٹریفک آفیسر نے سمن آباد سیکٹر کی پولیس کو کار کی تلاش کا حکم دیا ہے جبکہ گاڑی کی نمبر پلیٹ سے بھی اسکا سراغ لگایا جا رہا ہے جس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین