• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنالوجی کی مدد سے جھوٹی خبر پھیلانا بہت آسان ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے جھوٹی خبر پھیلانا بہت آسان ہے، جعلی خبروں کے نام پر صحافتی آزادی کی بات کرنا غلط ہے۔

 مولانا ظفر علی خان کی 65 ویں برسی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی آڈیوز ویڈیو اپنے کیس تبدیل کرنے کے لیے استعمال کی گئیں، ایک سیاسی جماعت کو کہوں گا کہ وہ فلمیں بنانا شروع کردیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ میں پاکستان کو مسلم ملک کے طور پر پسند کیا گیا، دونون ملکوں کی پاکستان سے تعلقات بنانے کی کوشش  تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آگے جانے کا بہت پوٹینشل ہے، پارلیمنٹ کمزور ہوئی ہے جبکہ باہر کے گروپس مضبوط ہوئے ہیں، اب پارلیمنٹ کو اختیار واپس لینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری کی حکومت آنے اور نواز حکومت جانے تک 23 ٹریلین قرضہ بڑھا، جب اتنا قرضہ لے لیں تو آئی ایم ایف کے پاس ہی جانا پڑتا ہے۔

تازہ ترین