• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا پھر کھیلوں پر وار، نئی قسم کے باعث ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر منسوخ

فوٹو بشکریہ آئی سی سی
فوٹو بشکریہ آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  نے زمبابوے میں جاری ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کے میچز منسوخ کردیے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی کورونا قسم کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایونٹ ختم کیا گیا ہے۔

کرکٹ کی گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ منسوخ کرنے پر مایوسی ہے، کورونا کے باعث سفری پابندیوں کے پیش نظر ٹورنامنٹ منسوخ کیا گیا ہے۔ 

آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے نے کہا کہ زمبابوے سے جتنا جلد ممکن ہو سکا نکل جائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ کے لیے کوالیفکیشن اب رینکنگ کی بنیاد پر ہوگی۔ 

اس کے مطابق پاکستان، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کھیلیں گے۔

آئی سی سی نے کہا کہ ویمنز کرکٹ ورلڈکپ آئندہ برس نیوزی لینڈ میں ہونا ہے۔

ادھر جنوبی افریقہ اور نیدر لینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی ختم کردی گئی ہے۔ 

کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق یہ فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز کی باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین