• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں زمینیں سستے داموں لےلی جاتی تھیں، اسدعمر


وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کی زمینیں جبری طور پر سستےداموں لے لی جاتی تھیں، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں کی مرضی کے مطابق زمین کی خرید و فروخت کی جائے گی۔

لوئی بھیر میں جلسے سے  ویڈیولنک پر خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ  تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 3 برسوں میں محنت کی ہے، راجہ خرم نواز نے وہاں کامیاب سیاست کی جہاں مافیاز کا راج تھا۔

اسدعمر نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہات میں ترقیاتی کام کروانا پی ٹی آئی منشور میں تھا، اسلام آباد کے رہائشیوں کے لئے ملازمت کا کوٹا نہیں تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  اسلام آباد میں مقامی حکومت کا بے اختیار نظام تھا، مقامی حکومت سسٹم پر نوازشریف حکومت نے نااہل شخص بٹھادیا تھا۔

اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کا منشور تھا کہ انصاف پر مبنی تقرریاں کریں گے، تحریک انصاف نے اسلام آباد میں شہر اور دیہات کا فرق ختم کردیا ہے، اسلام آباد میں ایک سیکٹورل اور ایک نان سیکٹورل ایریا بنایا گیا ہے، سیکٹورل ایریا میں پانی بجلی سڑکوں کا نظام بہترین ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ  اسلام آباد ماسٹر پلان کمیشن بنایا گیا ہے، اسلام آباد میں یکساں نظام بنا کر بنیادی سہولیات مہیا کرنی ہیں، اسلام آباد کے دیہاتی علاقوں میں خوش حالی آئے گی۔

تازہ ترین