• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکم عدولی پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو نوٹس، کیوں نہ آپ کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے، عدالت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدا ددہشت گردی کی عدالت میں ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے 12مبینہ ایجنٹس کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر عصمت اللہ جونیجو کو کیس کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل خالد حسین کے حوالے کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے عصت اللہ جونیجو کو آئندہ سماعت پر وضاحت کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ عدالتی حکم میں واضح ہےکہ کیس کی پیروی ڈپٹی اٹارنی جنرل کو کرنی ہے ،عدالتی حکم کے باوجود ڈپٹی اٹارنی جنرل کو کیس کی پیروی کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔ایف آئی اے ایڈیشنل ڈائریکٹر عصمت اللہ جونیجونے کیس کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی ہے ، شوکاز میں عدالت کاکہناہے کہ کیوں نہ آپ کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے، ایف آئی اے کا الزام ہے کہ ملزمان مبینہ طور پر خفیہ ای میل کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے رابطے میں تھے۔

تازہ ترین