• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت نے پاک فوج کیخلاف عالمی مہم پر 2.41؍ ملین ڈالرز خرچ کیے

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ) معلوم ہوا ہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان کی عسکری قیادت بالخصوص انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کیخلاف عالمی سطح پر مہم چلانے کیلئے 2.41؍ ملین ڈالرز خرچ کیے۔ 

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی حکومت نے بیرون ممالک بھارتی سفارتخانوں کیلئے مختص بجٹ میں رقوم کے ساتھ دنیا بھر کے 190؍ مشنز میں ایسے عہدے تخلیق کر رکھے ہیں جن کا کام یہ مہم چلانا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشنز کے نام سے بھارتی ادارہ مختلف ملکوں میں بھارتی ثقافت کو اجاگر کرتا ہے تاہم اس مقصد کی آڑ میں اس ادارے کو پاکستان کیخلاف سرگرمیوں کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اسی ادارے کیلئے بھارتی حکومت نے پاکستان کیخلاف رقوم مختص کیں۔ 

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں پاکستان کا نام شامل رکھنے کیلئے کی جانے والی لابنگ پر بھی بھارت نے تین لاکھ 35؍ ہزار 137؍ ڈالرز خرچ کیے اور یہ اخراجات باقاعدہ سرکاری بجٹ کا حصہ ہیں۔ 

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک بھارتی صحافی نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنی وزارت خارجہ کیلئے سالانہ 9؍ ارب ڈالرز سے زائد کا بجٹ مختص کر رکھا ہے جو گزشتہ سال 6؍ ارب ڈالرز تھا اور اب اس میں 21؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید