• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اور اسکا دارلخلافہ پی پی کی جمہوری دہشتگردی کا شکار، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ اور اس کا دارلخلافہ کراچی پیپلز پارٹی کی جمہوری دہشت گردی کا شکار ہے۔ بلدیاتی حکومتوں کا قانون جس بھونڈے طریقے سے منظور کروایا گیا ہے وہ دنیا کی جمہوری تاریخ پر ایک بدنما دھبہ ہے۔ آمدنی پیدا کرنے والے جن اداروں کو کے ایم سی نے بنایا تھا ان سب کو سندھ حکومت نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس عمل سے کراچی کے شہریوں پر شب خون مارا گیا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی آج کی تاریخ سے پیپلز پارٹی کی بدکردار تعصب زدہ حکومت کے خلاف اعلان جہاد کرتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید