• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر مسمار کی جانے والی بلند و بالا رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 کے تحت 4 افراد سے زائد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 4 سے زائد افراد کے نسلہ ٹاور کے اطراف جمع ہونے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہو گی۔

غیر متعلقہ افراد کے احتیاطی رکاوٹیں عبور کرنے پر بھی دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر ڈی سی ایسٹ نے کمشنر کراچی سے دفعہ 144 لگانے کی درخواست کی تھی۔

پابندی کا اطلاق نسلہ ٹاور مکمل مسمار ہونے کے تک برقرار رہے گا۔

تازہ ترین