• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ویمن کرکٹ ٹیم آج ہرارے سے نمیبیا روانہ ہوگی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج ہرارے سے نمیبیا کے لیے روانہ ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق قومی ویمن ٹیم نمیبیا سے عمان کے لیے روانہ ہوگی۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) عمان سے پاکستان کے لیے فلائٹ کی بکنگ کروا رہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کےلیے زمبابوے گئی تھی تاہم کورونا خطرات اور سفری بندشوں کے باعث ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ختم کردیا گیا۔ 

تازہ ترین