• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا مزید7 ملکوں سے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

عالمی وباء کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث سعودی عرب نے مزید 7 ملکوں سے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جمہوریہ مالاوی، زامبیا، مڈغاسکر، انگولا، جمہوریہ سیشیلز، موریشس اور کومو روس سے پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان ملکوں سے سعودی عرب آنے والوں کو تیسرے ملک میں 14روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا، پابندی سعودی شہریوں سمیت غیر ملکیوں پر بھی نافذ ہوگی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب وزارت داخلہ نے جنوبی افریقا سمیت 7 ممالک کے لیے پروازیں پہلے ہی معطل کی ہوئی ہیں اُن میں نمیبیا، موزمبیق، زمبابوے اور دیگر افریقی ملک شامل ہیں۔

تازہ ترین