• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے ہوائی جہاز کے پر سے لٹک کر فلم کے لیے خطرناک اسٹنٹ کیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، ٹام کروز کو ہفتے کے روز ایک خاص جرات مندانہ اسٹنٹ کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں سامنے آنے والی تصاویر میں انہیں ایک چھوٹے ہوائی جہاز کے بازو پرچڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہی نہیں بلکہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹام کروز کے جہاز سے لٹکے ہوئے ہی جہاز پلٹا اور اداکار اس پر الٹے لٹکے ہوئے ہیں۔

ٹام کروز کو ان تصاویر میں خاکی رنگ کا حفاظتی سوٹ پہنے نظر آرہے ہیں، تاکہ انہیں ہوا کےدباؤ سے گرنے سے بچایا جا سکے۔

خبروں کے مطابق ٹام کروز نے یہ اسٹنٹس اپنی نئی فلم ’مشن ایمپاسبل7‘ کے لیے عکس بند کروائے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید