پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) علی پرویز ملک نے این اے 133میں ووٹ خریدنے کی وائرل ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جعلی ویڈیو بنا کر ہمارے خلاف مہم چلانے کی کوشش کی۔
علی پرویز ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سےحلقے میں ووٹوں کی خرید و فروخت کی مذمت کرتے ہیں، امید ہے پیپلز پارٹی کی قیادت اس مکروہ دھندے کا نوٹس لے گی۔
انہوں نے کہا کہ این اے 133 کے عوام نے ان کی جھوٹی مہم کو مسترد کردیا ہے، سال 2018 میں ن لیگ نے اس حلقے سے 90 ہزار ووٹ لیے تھے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ سال 2018 میں پیپلز پارٹی کا ہمارے ووٹوں کا دسواں حصہ بھی نہیں تھا۔