• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: کورونا کے 29 نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض کا انتقال

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 29 نئے کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے ایک مریض انتقال کرگیا۔ 

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 695 ہوگئی ہے۔ 

سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک مریض کا انتقال ہوا، اس طرح کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 833 ہوگئی ہے۔  

سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ 

وزارت کے مطابق کورونا کے 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید