• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے تمام ملکوں کو کورونا ویکسین تک مساوی رسائی دینے کا مطالبہ

بینکاک/دی ہیگ(اے ایف پی) کمبوڈیا کی جانب سے منعقد کیے گئے 50؍ یورپی اور ایشائی رہنمائوں کے آن لائن اجلاس میں اس بات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے کہ کورونا کیخلاف ویکسین سب کیلئے ہو نی چاہئے۔ یہ اپیل ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب جنوبی افریقہ میں کورونا کی تیزی سے پھیلنے والی قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ایشیا یورپ میٹنگ کے 13ویں دو روزہ اجلاس کی میزبانی کمبوڈیا کے رہنما ہون سین نے کی۔ اے ایف پی کے مطابق، غریب ممالک کی کورونا ویکسین تک رسائی غیر مساوی رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دو روزہ اجلاس میں ویکسین سب کیلئے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپی کمیشن دنیا کے تمام ممالک کو ویکسین کی فراہمی میں مدد کرے گا تاہم انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ویکسین کی تیاری میں تیزی لانا ہوگی تاکہ دنیا کی ستر فیصد آبادی کو 2022ء کے وسط تک ویکسین لگا دی جائے۔ دوسری جانب یورپی یونین میں دوائوں کی نگرانی کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ میں کورونا کی نئی قسم کا جائزہ لے رہا ہے تاہم یہ بتانا قبل از وقت ہوگا کہ یہ اس نئی قسم پر موجودہ دستیاب ویکسین بے اثر ہے یا نہیں۔ ایمسٹرڈیم میں قائم ادارے ای ایم اے کا کہنا تھا کہ ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اب تک کے جائزوں سے معلوم ہوا ہے کہ نئی قسم میں کورونا وائرس کی کئی میوٹیشن موجود ہیں۔
تازہ ترین