• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے، چیئرمین نیب

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )قومی احتساب بیور وکے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

احتساب عدالتوں میں ریفرنسز کی موثر پیروی کی وجہ سے نیب کیخلاف منظم پروپیگنڈا مہم جاری ہے۔

ٹھوس دستاویزی شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں قانون کے مطابق ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کررکھے ہیں جن کی موثر پیروی کی وجہ سے نیب کیخلاف ایک منظم اور مربوط پروپیگنڈا مہم جاری ہے۔

گزشتہ 4 سال میں 1194 ملزمان کو احتساب عدالتوں نے آئین،قانون اور نیب کی طرف سے جمع کروائے گئے ناقابل شواہدثبوتوں کی بنیاد پر سزائیں سنائی ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ نیب پر تنقید سے افسران کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ،نیب مزید موثر انداز سے قانون کے مطابق ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے۔

تازہ ترین