• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نےگذشتہ ہفتے 23بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن جاری ہیں، روزانہ کی بنیاد ملتان شہر کے مختلف علاقوں سے بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جا رہا ہے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران 23 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا بیورو ترجمان کے مطابق کوئی بھی بھکاری، گھر سے بھاگا،گمشدہ، لاوارث بے آسرا بچہ نظر آنے کی صورت میں فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر کال کریں۔
ملتان سے مزید