امریکی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال نے کہا ہے کہ وہ بھارت میں پرامن احتجاج کرنے والوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔
پرامیلا جے پال نے بھارتی حکومت کی جانب سے 13 کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے خارج کرنے کے اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کردیا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ وہی طریقہ کار ہے جو ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں ووٹ دینے کے حق کو کمزور کرنے کےلیے اپنا رہی ہے۔
امریکی قانون ساز پرامیلا جے پال نے کہا کہ میں بھارت میں جمہوریت مخالف اقدامات کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے والے بھارتی عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔
معروف بھارتی صحافی سوہاسنی حیدر نے بھی امریکی رکنِ کانگریس کے بیان کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔