حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کر دیا گیا، آئندہ ایک روز کیلئے پیٹرول سستا جبکہ ڈیزل مہنگا ہوگیا۔
اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 30 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس تبدیلی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 23 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 اکتوبر کےلیے مقرر کی گئی ہیں جن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔