• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئرپورٹ، ابوظہبی جانیوالے مسافر سے ہیروئن برآمد

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کی گئی  بڑی کارروائی کے نتیجے میں ابوظہبی جانے والے مسافر کے بیگ سے 3.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافر جہانزیب خان نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے ڈیوٹی پر مامور عملے نے مسافر کے بیگ کی اسکینگ کے دوران کمال پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور اسے مشکوک قرار دیا۔

بعد ازاں تلاشی کے دوران بیگ میں چھپائی گئی 3.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اسلام آباد ایئر پورٹ سے پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت تقریباً 3.5 کروڑ پاکستانی روپے  بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب منشیات سمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔  

تازہ ترین