• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر میڈیا سے بھڑ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر میڈيا سے بھڑ گئے، اس بار ایک نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کے سوال پر انہیں غصہ آگیا۔

ٹرمپ نے رپورٹر سے اُلٹا سوال کیا کہ آپ ہیں کون، آپ ایک بدتمیز خاتون ہیں اور آپ کو پچھلی صفوں میں ہونا چاہیے تھا۔

امریکی صدر کے رویّے پر ایک اخبار نے لکھا کہ مشکل سے ہی کوئی دن گزرتا ہے جب صدر ٹرمپ کسی رپورٹر پر نہ برسے ہوں اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ انہيں رپورٹر کا سوال پسند نہیں آتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید