• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے امریکا سے دو طرفہ مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

ویانا جوہری مذاکرات میں ایران نے امریکا سے دو طرفہ مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ ویانا میں امریکی وفد سے دو طرفہ ملاقات نہیں ہوگی۔

ایران جوہری معاہدہ بحالی کے لیے مذاکرات آج ویانا میں شروع ہو رہے ہیں، ایران، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ جوہری معاہدے پربات چیت میں شریک ہوں گے جبکہ جوہری معاہدے پر مذاکرات میں امریکا بالواسطہ طور پر شریک ہوگا۔

واضح رہے کہ ایران اور 6 ممالک کے درمیان ایرانی جوہری معاہدہ 2015ءمیں ہوا تھا، 2018ء میں امریکا یک طرفہ طور پر معاہدے سے علیحدہ ہو گیا تھا جس کے بعد ایران نے بھی معاہدے پر عمل درآمد روک دیا تھا۔

تازہ ترین