• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بلدیاتی قانون سازی مشکلات کا شکار


پنجاب میں بلدیاتی قانون سازی مشکلات کا شکار ہوگئی، آرڈیننس کے اجرا میں تعطل کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الہٰی نے آرڈیننس پر دستخط کے بجائے نئی تجاویز دے دیں، مسلم لیگ ق نے تحصیل کونسلز کو دوبارہ بلدیاتی نظام کا حصہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ ق نےمیئر اور ضلع کونسل چیئرمین کے لیے تعلیمی قابلیت کی شرط رکھنے کی تجویزدی ہے۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے سیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل نے ملاقات کی ہے۔

 پرویز الہٰی نے ولیج کونسل اور ضلع کونسل کے ساتھ تحصیل کونسل کے نظام کی تجویز دی۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نئے ایکٹ کے بارے میں 30 نومبر کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، الیکشن کمیشن پنجاب نے یکم دسمبر سے حد بندی کے عمل کا آغاز کرنا ہے۔

تازہ ترین