• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومی کرون سے بچاؤ کیلئے وفاق موثر اقدامات کرے، صوبائی وزیر صحت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون سے محفوظ رہنے کیلئے وفاق کو موثر اقدامات کرنے ہوں گے، سندھ حکومت کی جانب سے بوسٹر ڈوز مفت لگائی جائینگی ، 20 لاکھ خوراک کی ضرورت ہے۔ سندھ حکومت نے بوسٹر ڈوز مفت لگانے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ کو بوسٹر ویکسین کے لیے 20 لاکھ خوراکوں کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سندھ اسمبلی میں واقع کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی جینو مک پرو فا ئیلنگ کے دورا ن 30 مقامات پر تبدیلیاں دیکھی جا چکی ہیں، جس کے ویکسینیٹڈ افراد پر کیا اثرات ہوں گے یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا لیکن ابھی ہمیں احتیاط کے ساتھ سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

تازہ ترین