• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، بڑے پیمانے پر خریداری سے تیزی، 1216 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، سعودی پیکج کی منظوری کے بعد مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پرخریداری سے مارکیٹ میں زبردست تیزی،کے ایس ای100انڈیکس میں 2.76 کی شرح سے 1216 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ،45ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی ،سرمایہ کاری مالیت 170ارب 68 کروڑ 90لاکھ روپے بڑھ گئی،73.46 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،تاہم کاروباری حجم 7.45 فیصد کم رہا،تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ سے سعودی پیکج کی منظوری کے بعد نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بڑے مالیاتی ادارے اور مقامی سرمایہ کار سرگرم نظر آئے جس سے مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر 100انڈیکس 1320پوائنٹس تک بڑھ گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1215.89 پوائنٹس کے اضافے سے 44114.16 پوائنٹس سے بڑھ کر 45330.05 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، تیزی کے سبب کے ایس ای 30انڈیکس بھی 516.47 پوائنٹس کے اضافے سے 17550.49 پوائنٹس پر آگیا اور آل شیئرز انڈیکس 681.72 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 30984.06 پوائنٹس ہو گیا ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 170ارب 68 کروڑ 90لاکھ 17ہزار روپے کے اضافے سے 7758 ارب 51 کروڑ 3 لاکھ 5ہزار روپے ہو گئی،مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 263 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،76 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی اور 19 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ، پیر کو زبردست تیزی کے باوجود کاروباری حجم گذشتہ سیشن کی نسبت 2 کروڑ 16 لاکھ 9ہزار شیئرز کی کمی سے 26 کروڑ 82 لاکھ 38ہزار شیئرز ریکارڈ کیا گیا، کاروباری حجم کے لحاظ سے فوجی فوڈ(آر) ، ٹی پی ایل پراپرٹیز، ورلڈ کال، بائیکو پیٹرولیم ، اور ایف نیٹ ایکوٹی سر فہرست رہے ،سب سے زیادہ اضافہ سفائر فائبر اور پاک ٹوبیکو کے شیئرز کی قیمت میں ہوا جو کہ بالترتیب 58.00 روپے اور 52.19 روپے فی شیئرز تھا ۔

تازہ ترین