• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال سکھر، بجلی چوری میں ملوث ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرنیکاحکم

سکھر(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکھر ندیم احمد آخوند نے ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی کے ہمراہ غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر کا اچانک دورہ کیا ، جس کے دوران ایک ڈاکٹر الطاف حسین  غیر حاضر تھا، اس موقع پر انہوں نے تمام ڈاکٹروں کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام ڈاکٹرزاسپتال کے میں ڈیوٹی کے دوران میڈیکل ریپ سے ملاقات نہ کریں ، خلاف ورزی کرنے والے ڈاکٹر ز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اکثر ڈاکٹر غریب عوام کا وقت میڈیکل ریپس کو دینے میں مشغول رہتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دورے کے دوران مختلف وارڈز میں اے سی اور پنکھے نہ چلنے پر نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اے سی اور پنکھوں کوٹھیک کروائیں اور اسپتال کی بجلی چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے اور سیپکو سے مل کر اسپتال کے کوارٹروں میں غیرقانونی بجلی کے کنڈوں کو ختم کرایا جائے۔
تازہ ترین