• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں سی این جی سیکٹر کو ڈھائی ماہ کیلئے گیس کی سپلائی معطل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گیس کی قلت، سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کی اضافی طلب کو پورا کرنے کے لیے سندھ بھر میں سی این جی سیکٹر کو ڈھائی ماہ کے لئے گیس کی سپلائی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے .

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق حکومت پاکستان کے منظور کردہ گیس لوڈ مینجمنٹ کے ترجیحی آرڈر کے مطابق، گھریلو اور تجارتی صارفین سرفہرست ہیں اور انکو گیس کی فراہمی کے لیے، خاص طور پر بلوچستان کے صارفین کو جو پہلے سے ہی سردیوں کے موسم کا سامنا کر رہے ہیں.

سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت یکم دسمبر 2021 صبح 8:00 بجے سے 15 فروری 2022، رات 10:00 بجے تک انکو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ غیر برآمدی صنعتوں کے تمام کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی تین روز قبل موسم سرما میں اضافی مانگ کی وجہ سے اگلے احکامات تک بند کر دی گئی ہے ان انتظامات سے حاصل ہونے والی گیس کو گھریلو صارفین کو فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ سردیوں کے موسم کے تناظر میں اپنی گیس کے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کر سکیں۔

تازہ ترین