• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر اور وزیراعلیٰ سے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات

پشاور ( جنگ نیوز )گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا محمود خان سے نو تعینات کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ہلال امتیاز) نے پیر کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں تعارفی ملاقات کی۔ملاقات میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد ، صوبے کی امن و امان اورباہمی دلچسپی کے دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا،گورنر شاہ فرمان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بطور کورکمانڈر پشاور تعیناتی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ملاقات میں صوبہ بھر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال اور بارڈر منیجمنٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔

تازہ ترین