• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی ٹیم جرمنی اور فرانس کا دورہ کریگی،طاہر زمان

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قومی جونیئر ہاکی ٹیم جونیئر ورلڈ کپ سے قبل یورپی ٹیموں کے خلاف گیارہ ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ ٹیم پہلے مرحلے میں 19سے 24 جولائی تکجہاں جرمنی میںبھارت، ہالینڈ،بیلجیم اور جرمنی کی ٹیموں پر مشتمل پانچ قومی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ بعد میںسلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لے گی۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے جنگ کو بتایا کہ ٹیم دو سے دس ستمبرتک فرانس کا دورہ کرے گی جس میں وہ فرانس کی انڈر 21 ٹیموں کے خلاف چار اور دو فرانس کی سینئر ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ اگست میںدورہ انگلینڈ کے لئے کوشش کی جارہی ہیں۔اس دورہ میں ہالینڈ، بیلجیم اور انگلینڈ کے کلبوں کے ساتھ بھی میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹیم یکم سے 11 دسمبر تک بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں بھی شرکت کریگی۔طاہر زماننے کہا کہ عید کے بعد قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ایک بار پھر لگایا جائے گا۔رمضان میں فائیو اے سائیڈ ہاکی ایونٹ میں حصہ لیں گے، اس کے علاوہ کیمپ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر کھلاڑیوں کو ان کی تربیت کا شیڈول دے دیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کو اپنے اپنے شہروں میں علاقائی کوچز کی نگرانی میں ٹر یننگ کی ہدایت دی گئی ہے جس کے لئے کوچز کی تقرری بھی کردی گئی ہے۔
تازہ ترین