لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کے 35سال مارشل لا نے بقیہ عرصہ تین نام نہاد بڑی جماعتوں نے برباد کر دئیے،مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان نے عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے۔ پی ٹی آئی کیتبدیلی نے بربادی، بے روزگاری، جہالت اور اندھیر نگری کی صورت اختیار کر لی۔ حکومت بتائے کہ سوا تین سالوں میں عوام کی فلاح کا کیا کام کیا؟ آج اداروں کے درمیان لڑائی ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن پر حملے جاری ہیں۔ پی ٹی آئی نے الیکٹرانگ ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ الیکشن کو چوری کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے الحمرا ہال میں ویمن یوتھ کنونشن سے خطاب اوربعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔