• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے 3 سال، پاک ایران تجارتی خسارہ بلند ترین سطح پر

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان کا ایران کے ساتھ تجارتی خسارہ میں مسلسل اضافہ، پی ٹی آئی حکومت کے ابتدائی 3سالوں میں تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،عالمی پابندیو ں کے باوجود پاکستان نے رواں سال ایران سے 513 ملین ڈالر کی درآمدات کی ہیں جبکہ رواں سال اور گزشتہ سال پاکستان کی ایران کو برامدات کا حجم صفررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت ریجنل کنکٹیوٹی اور پروسی ممالک کے ساتھ باہمی تجارت کو بڑھانے کا دعوی کرتی ہے مگر پاکستان کی ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات مسلسل مشکلات کاشکار ہیں،رواں ماہ کے شروع میں دونوں ممالک کی جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس بھی تہران میں منعقد ہوا جس میں تجارتی تعلقات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور تجارتی حجم کو 2023 تک 5 بلین تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا،دونوں ممالک کی جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی اور بزنس کمیونٹی کی مسلسل کوششوں کے باوجود پاکستان کا ایران کے ساتھ تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

تازہ ترین