• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد سموگ پراجلاس، ائیر کوالٹی کو بہتر بنانے کے حوالے سےتبادلہ خیال

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت انسداد سموگ پر اجلاس ہوا۔ انسدادِ سموگ کی روک تھام اور شہر میں ائیر کوالٹی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کوڑا کرکٹ کو جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں ،علاو ہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے مختلف دفاتر کے دورے کئے۔ انھوں نے پیر کے روز بھی متعدد آفسز کھلا ہونے پر انتظامیہ کو وارننگ جاری کی اور ملازمین کو باہر نکال کر آفس کو خالی کروا دیا۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پیر کے روز کلاسز منعقد کرنے پرایک سکول سیل کر دیا۔
تازہ ترین