ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے ٹرانسفر اور جوائننگ کرنے والے سول ججز کے اعزا ز میں چائے کی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان، ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ، جنرل سیکرٹری اسامہ بہادر علی خان،حسن اقبال اور سید اشتیاق شاہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سائلین کو انصاف کی فراہمی بار و بنچ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ جانے والے سول ججز نے پوری جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں اور آنے والے ججز بھی یقینا انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ جنرل سیکرٹری کے مطالبہ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان نے نوجوان وکلاء کے لئے معلوماتی لیکچر ز کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔