ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان کے تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسکوں پر سٹیشنری ختم ہوگئی ایف آئی آر کی نقول لینے کے لئے تھانے جانے والے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ فرنٹ ڈیسک سٹاف کی جانب سے افسران کو سیشنری ختم ہونے بارے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا مگر تاحال سٹیشنری فراہم نہیں کی جاسکی۔