ملتان (سٹاف رپورٹر)میئر ملتان نوید الحق ارائیں کرپشن کیس می آج اینٹی کرپشن میں تحقیقاتی آفیسر کے سامنے پیش ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن آج مذکورہ کیس میں انکوائری فائنل کرلے گا۔واضح رہے کہ اینٹی کرپشن ملتان نے پلازوں کے غیر قانونی نقشوں ،میٹرو بس پراجیکٹ کی تشہیر کی مد میں رقم خورد برد اور سرکاری کاموں کی کوٹیشنز میں خوربرد کے الزام میں میئر ملتان نوید ارائیں سمیت 14 میونسپل کارپوریشن افسران کے خلاف 2020میں مقدمہ درج کیا تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں ۔