• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنیکے خلاف اساتذہ کا احتجاج ، ملازمت مراعات پر اثر نہیں پڑیگا، شفقت محمود

اسلام آباد ( وقائع نگار ) وفاقی دارالحکومت میں 423تعلیمی اداروں میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنےکے حکومتی فیصلے کو اساتذہ کی مشترکہ ایکشن کمیٹی نے مسترد کر دیا اور آج منگل سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اساتذہ منگل اور بدھ کو کلاسوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں تنظیم اساتذہ پاکستان کے صدر صاحبزادہ محمد صادق ، تنظیم اساتذہ اسلام آباد کے صدر راجہ محمد خالد ،اور فیڈرل گورنمنٹ ایجو کیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین فضل مولا نے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ۔ دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو بلدیاتی ادارے کے ماتحت کرنے کے خلاف اساتذہ کا احتجاج بلا وجہ ہے حکومت کے اس اقدام سے اساتذہ کی ملازمت، مراعات ،حقوق اورسکولوں کی کریڈیبلٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ دریں اثناء انہوں نے نے ویمین لیڈرشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا کردار ہر شعبے میں بہت اہم ہے،ہائیر ایجوکیشن کوالٹی پروموٹ کر رہے ہیں۔
تازہ ترین