• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والے کو 14سال قید ، پانچ لاکھ جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی ڈویژن سجاد حسین سندھڑ نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والے ملزم کو مجموعی طور پر چودہ سال قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی۔ سزا پانے والے ملزم ناظم حسین بٹ کیخلاف ایف آئی اے نے 2016میں مختلف الزامات کے تحت مقدمہ نمبر 162 درج کیا تھا جس میں ملزم پر الزام تھا کہ اس نے مدعی مقدمہ کو دوبئی بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورے اور بعدازاں ٹال مٹول سے کام لینے لگا۔
تازہ ترین