• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ آر ایس ایس کو دہشتگرد تنظیموں میں شامل کرے،حامد موسوی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ)قائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے شہیدوں کا لہو برصغیر کی تقسیم کی لکیر کا محافظ ہے ، ہندوتواکے پجاریوں کا پاکستان کو ہضم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا، اقوام متحدہ آر ایس ایس کو عالمی دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرے، افغانستان سے بے دخلی نے بھارتی نیتاؤں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ بیرونی طاقتوں کی اقتصادی محتاجی قومی خود مختاری کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ 5جمادی الاول کو نواسی رسول سیدہ زینب بنت علی کی ولادت کے موقع پر یوم عقیلہ بنی ہاشم منائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ارشاد علی نقوی کی زیر سرکردگی میں ٹی این ایف جے کی تنظیمی کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ گذشتہ روز مسلمانوں سکھوں کے بعد نچلی ذات کے ہندوؤں کا قتل عام بھارت کی انتہا پسندی کی بدترین مثال ہے ۔
اسلام آباد سے مزید