راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) گزشتہ24 گھنٹوں میں ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے سات مریض رپورٹ ہوئے ۔یکم جنوری سےلیکر اب تک ہسپتالوں میں ضلع راولپنڈی سے کل ڈینگی کے مریضوں کی تعداد3 ہزار 758ہوچکی ہے جس میں سے3ہزار730صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوچکے ہیں۔راولپنڈی کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں اس وقت209بستر ڈینگی مریضوں کے لئے مخصوص ہیں۔جن میں سے40پر مریض موجود ہیں،چھ کی حالت تشویشناک ہے۔