• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلوچارجزوجرمانوں کا نوٹس لینا خوش آئند ہے ، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علما اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں ممتازقانون دان سیدنذیرآغاودیگروکلا کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کےافسروں کی طلبی اور مسائل کے حل تک ہرجمعرات کو رپورٹ پیش کرنے سلو چارجز و بلاجوازجرمانوں کا نوٹس لینے اوروزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے گیس پریشرکی بحالی کے حوالے سے بیانات کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سردی کی آمدکیساتھ کوئٹہ شہر کے تمام علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر جاتا ہے ، شہر کے مختلف علاقوں پشتون آباد، پائندخان روڈشابو سریاب موسی کالونی مشرقی بائی پاس، خروٹ آباد، رئیسانی ٹان، عارف روڈ، میر احمد خان روڈ، نجم الدین روڈ، کواری روڈ ، دیبہ، ترخہ اور شالدرہ پشتون درہ سمیت ملحقہ علاقوں میں سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس غائب ہوجاتی ہے گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کو کھانا بنانے سمیت امور خانہ داری میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے، شدید سردی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے بچوں، خواتین اور معمر افراد کے امراض بڑھ گئے ہیں۔اورعوام رات گئے گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹلوں سے کھانا لانے پرمجبورہیں ۔سوئی سدرن کمپنی وحکومت نے بھی اپنے وعدوں کو نہیں نبھایا ،ستمبرتک پائپ لائن بچھانے کا وعدہ کیا تھا ، اب چپ سادھ لی ہے۔انہوں نے مزیدسردی کی شدت میں اضافے سے قبل گیس پریشرکی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کامطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین