• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹر وہاب ریاض کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے۔

وہاب ریاض اہلیہ، زینب وہاب کے ہمراہ  اپنی شادی کی آج آٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

وہاب ریاض کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تقریب، مہندی سے لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے۔

وہاب ریاض کا اپنی ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ ’میری پیاری بیوی کے ساتھ ایک اور حیرت انگیز سال گزر گیا۔‘

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہمیشہ میری حمایت کرنے اور میرے بچوں کی بہترین ماں بننے کے لیے آپ کا شکریہ، شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘

تازہ ترین