• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینٹ بٹر کے جار میں بم چھپانے والا شخص امریکی ایئرپورٹ پر گرفتار

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی شہر انڈیاناپولس کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے سامان سے پینٹ بٹر کے جار میں چھپایا گیا دھواں پیدا کرنے والا بم برآمد کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ پر سامان کی جانچ کے دوران مشتبہ تصویر سامنے آنے پر اہلکاروں نے بیگ کی تفصیلی تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران مجموعی طور پر 2 دھواں پیدا کرنے والے ایکٹیو بم ملے جن میں سے 1 پینٹ جار کے اندر چھپایا گیا تھا، پوچھ گچھ پر مسافر نے بتایا کہ اس کے ایک دوست نے مشورہ دیا تھا کہ اس طریقے سے یہ سامان جانچ سے گزر جائے گا۔

واقعے کے بعد ایئرپورٹ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید