• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین نے فہد مصطفیٰ کی کونسی بات پر اتفاق کیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے فہد مصطفیٰ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لالی ووڈ کو عوام کے سپورٹ کی ضرورت ہے۔

 فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا بلاگرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ ’لوگوں کو پہلے فلم دیکھنے کے لیے جانے دیں، آپ کے رویوز انتظار بھی کرسکتے ہیں۔‘


انہوں نے بلاگرز سے اپیل کی تھی کہ ’لوگوں کو اس بات کا فیصلہ کرنے دیں کہ فلم دیکھنے والی ہے یا نہیں۔‘

فہد مصطفیٰ کی اس بات پر اداکار و میزبان یاسر حسین نے اتفاق کیا ہے جس کے لیے اُنہوں نے انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔


یاسر حسین نے کہا کہ ’یہ ہماری فلم انڈسٹری کے لیے بہت ضروری ہے کہ کم از کم فلموں کا فیصلہ عوام خود کرے۔‘

واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ نے بلاگرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ کے رویوز فلم کے بارے میں صحیح ہوں یا غلط یہ فلم کا بہت وقت خراب کرسکتے ہیں اور کسی بھی طرح انڈسٹری کے لیے مددگار نہیں ہیں۔‘

فہد مصطفیٰ نے مزید کہا تھا کہ ’اس انڈسٹری کو لوگوں کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید