• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غنا علی کو بیٹی کے عقیقے کیلئے کس کی تلاش؟

حال ہی میں ننھی پری کی والدہ بننے والی معروف اداکارہ غنا علی اپنی بیٹی کے عقیقے کی تقریب کے لیے جگہ کی تلاش کرنے لگیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر غنا علی نے اپنے مداحوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

غنا علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’مجھے اپنی بیٹی کے عقیقے کی تقریب کے لیے فارم ہاؤس کی تلاش ہے جوکہ لاہور میں ہو۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے فارم ہاؤس کے ساتھ ساتھ ایک اچھے فوٹو گرافر کی بھی ضرورت ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اگر کسی کو اچھے فارم ہاؤس اور فوٹو گرافر کے بارے میں معلوم ہے تو مجھ سے رابطہ کرے۔‘

واضح رہے کہ غنا علی کے ہاں گزشتہ دنوں ہی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

غنا علی کی جانب سے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے ذریعے سنائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید