• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبے 2018 تک مکمل ہو جائیں گے،مراسلہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہِ بہاولپور کے دوران بہاولپورڈویژن کے مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات پر مبنی لیٹر کمیونیکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ نے جاری کردیا، وزیر اعلی نےتمام پراجیکٹ  2018ء میں مکمل کرنے کی یقینی دہانی کرائی   تفصیلات کے مطابق کمیونیکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر آفس کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ چیف منسٹر پنجاب کے دورہِ بہاولپور کے دوران بہاولپورڈویژن کے مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے حوالے سے میٹنگ میں سوال اٹھائے گئے تھے جس کے حوالے سے بتایاجاتاہے کہ یونیورسٹی آف لائیوسٹاک اینڈ اینمل سائنسز بہاولپور پراجیکٹ پر سال 2014ء سے کام جاری ہے اورامید ہے کہ جون2018ء تک اس کومکمل کرلیاجائے گا،ایڈیشنل رنگ روڈ سٹی بہاولپور،بہاولپورریلوئے اسٹیشن سے بینو ہسپتال وایا،بندرہ پلی، دیوان پلی، صدر پلی، کالی پلی، 10.50کلومیٹر پراجیکٹ سال 2015-16ء کی اے ڈی پی میں رکھاگیاتھا جس کو دو دفعہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کوفیصلے کیلئے بھجوایاگیا، دونوں دفعہ مختلف اعتراضات کے ساتھ واپس بھجوا دیاگیا، سکیم کو اے ڈی پی سال 2016-17ء کیلئے رکھ دیاگیاہے۔ بہاولپورحاصل پور روڈ  پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے،اس پراجیکٹ کیلئے ایڈیشنل فنڈ 500ملین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے جاری کردیاہے اگلے سال 2017ء میں مکمل ہونے کاامکان ہے، خادم اعلیٰ روڈ پروگرام فیز ٹو کے مطابق  نئی سڑکوں کی نشاندہی ہوچکی ہے جس کا پی سی و ن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کوبھجوا دیاگیاہے 1800.800ملین کاتخمینہ لگایاگیاہے، ہیڈ پنجند سے ایشیاء گھی مل تک سڑک  کی فزیبلیٹی کاکام چیف انجینئر ہائی وئے ساوتھ کے پاس زیرالتوا ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد کیس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کومنظوری کیلئے بھجوایاجائے گا،بہاولپورسرکلر روڈ انڈر پاس کے لئے  جگہ کو انڈر پاس کیلئے نامناسب قرار دے دیاہے۔ 
تازہ ترین