ملک میں مائع قدرتی گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت 14 روپے 32 پیسے کم کردی گئی ہے۔
ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 390 روپے مقرر کردی گئی۔
ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔
سہہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو پولیس نے ہاؤس اریسٹ کردیا۔
گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ صومالیہ سےتعلقات مضبوط بنیادوں پراستوار ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ فارم 47 کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے پیکا ایکٹ میں ترمیم لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے سے دہشت گردی کے قانون کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کر دی۔
چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی تمام تنظیمی اور پالیسی امور کی نگرانی کریں گے۔
خیبر پختون خوا حکومت نے چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری کے تبادلے کا فیصلہ کر لیا۔
کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بلوچستان بار کونسل کا صوبے کی تمام عدالتوں کی کارروائی سے بائیکاٹ جاری ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مستقبل میں پانی کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
موجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کی شرط رکھ دی۔