• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت، ہانیہ عامر پر دلچسپ تبصرے

کراچی (این این آئی)اداکارہ ہانیہ عامر اپنے سابق قریبی دوست عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیں۔ حال ہی میں عاصم اظہر نے کراچی میں ایک میوزک کنسرٹ کیا جس میں جہاں اْن کے ہزاروں مداحوں نے شرکت کی تو وہیں ہانیہ عامر بھی گلوکار کا کنسرٹ انجوائے کرنے پہنچیں۔ عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، جس کے بعد ہانیہ عامر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈرہیں۔ سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اداکارہ کی شرکت پر مزاحیہ میمز شیئر کررہے ہیں۔اْسامہ کی میمز نامی اکاؤنٹ پر عالیہ بھٹ کی فلم کے ایک سین کی تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ رو رہی ہیں۔تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ʼہانیہ عامر گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں توجہ مانگتے ہوئےʼ۔ایک صارف نے ہانیہ عامر کا مذاق بناتے ہوئے اکشے کمار کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ہنستے ہنستے رونے لگ جاتے ہیں۔انوشہ نامی صارف نے ہانیہ عامر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ʼبس کردو بہن! اتنی ہمت کہاں سے لائی ہوʼ۔عمر رضا نے سنجیدگی سے کہا کہ ʼیہ تو وہی بات ہوگئی کہ پہلے توجہ کیلئے کسی سے دور ہوجاؤ اور پھر توجہ واپس لینے کیلئے اْس کے پاس واپس آجاؤʼ۔ایک صارف نے ہانیہ عامر کی جگہ امیتابھ بچن کی فلم ʼسوریا ونشمʼ کے ایک سین کی تصویر شیئر کی۔صارف نے لکھا کہ ʼہانیہ عامر نے اس طرح عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کی‘۔

تازہ ترین